News

Today will be the 2nd and last solar eclipse of this year

آج رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہوگا

Today will be the 2nd and last solar eclipse of this year
Today will be the 2nd and last solar eclipse of this year
It will be seen in other countries of the world including Pakistan, the preparations for eclipse prayer have been completed in Bait Ullah. Today, there will be a solar eclipse all over the world, including Pakistan, which will be the second and last solar eclipse of this year. It is the Sunnah of the Prophet ﷺ to perform the eclipse prayer during the solar eclipse.
At the time of the solar eclipse in Saudi Arabia today, eclipse prayers will be offered in Baitullah, Masjid-e-Nabawi (peace be upon him) and mosques in all the cities of the kingdom. The Ministry of Religious Affairs of Saudi Arabia says that the large gatherings of the eclipse prayer will be held in the Grand Mosque of Makkah and the Prophet's Mosque in Madinah, where people will repent for the eclipse prayer after performing the eclipse prayer. Preparations have been completed in Masjid al-Haram and Masjid Nabawi (peace be upon him) for payment.

پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دیکھا جائیگا، بیت اللہ میں نماز کسوف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سورج گرہن ہوگا جو رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے وقت نماز کسوف ادا کرنا سنت رسول ﷺ ہے، اسی باعث دنیا بھر میں مسلمان سورج گرہن کے وقت نماز کسوف ادا کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں آج سورج گرہن کے وقت بیت اللّٰہ، مسجدِ نبوی ﷺ اور مملکت کے تمام شہروں کی مساجد میں نمازِکسوف ادا کی جائے گی۔

سعودی عرب کے وزارت برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نماز کسوف کا بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکۃ المکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ مدینہ میں ہوں گے جہاں لوگ نماز کسوف کی ادائیگی کے بعد اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں گڑگڑا کر توبہ کریں گے نماز کسوف کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سورج گرہن کیسے دیکھیں؟

لوگوں کو سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے اور سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے آنکھوں کی خصوصی حفاظت یا بالواسطہ دیکھنے کے طریقے استعمال کرنا چاہیے۔ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بالواسطہ پروجیکشن محفوظ ترین طریقوں میں سے ایک ہے، جب کہ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے ٹیلی سکوپ، پن ہول کیمرہ یا کیمرہ ڈسپلے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس عمل میں کیمرے کے ڈسپلے کو کچھ نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سورج گرہن کو براہ راست دیکھنا سورج کے فوٹو اسپیئر سے زیادہ کثافت والی تابکاری کی وجہ سے کسی کے ریٹینا کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button