News

ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن اور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان : موسمیات کا نیا الرٹ

محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن اور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان سے متعلق نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباؤ بھارتی شہر گجرات کے جنوب میں موجود ہے، اور یہ کل تک بحیرۂ عرب پہنچ جائے گا۔

موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرۂ عرب پہنچنے پر امکان ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے، سازگار ماحولیاتی صورت حال کی وجہ سے امکان ہے کہ یہ ڈپریشن شدت اختیار کرتے ہوئے سمندری طوفان میں تبدیل ہو جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے نتیجے میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں شدید اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور دادو میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔

موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طغیانی کے باعث ماہی گیر 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھلے سمندر میں جانے سے اجتناب برتیں، اور تمام متعلقہ ادارے اس حوالے سے ہائی الرٹ رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button