BusinessNews

کویت میں کمپنیوں پر نئی پابندی

Kuwait

 ٹریول اور ٹورزم کمپنیوں کو کویتی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لائسنس کے حصول کے بغیر کسی بھی پلیٹ فام سے کسی قسم کا عوامی پیغام جاری نہیں کر سکتے۔

کویت : وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور کویت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سیاحتی کمپنیوں کو بغیر لائسنس کے “عمرہ” کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور نے اعلان کیا کہ سیاحتی کمپنیوں کے لئے وزارت کے لائسنس کے بغیر “عمرہ” کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنا سختی سے منع ہے۔

کویت کے مقامی روزنامہ کے ذریعہ موصولہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ حج اور عمرہ امور کی نمائندگی کرنے والی وزارت برائے اوقاف اور اسلامی امور نے کچھ ٹریول اور سیاحتی کمپنیوں کے ذریعہ عمرہ سرگرمی کے عمل کے بارے میں سوشل میڈیا سائٹس پر بہت سے اشتہارات کی نگرانی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button