NewsWorld

چین نے امریکا کی طرف سے روس پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

بیجنگ میں وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکا کی طرف سے دوسرے ممالک پر انسانی حقوق کے بہانے یکطرفہ پابندیاں لگانے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو اختلافات کو برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کرتا ہے، اس طرح کی بالادستی اور غنڈہ گردی کے طریقے اب غیر مقبول ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button