BusinessNews

پشاور سے شارجہ منشیات لے جانے کی کوشش

Drugs

پشاور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے نشہ آور شے برآمد کرلی۔

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر کو  شک کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی۔

اے ایس ایف کے مطابق جلال خان نے جوتوں میں بہت ہی خیفہ انداز سے چرس اپنے جوتوں میں چھپائی تھی، پیشہ ور اہلکاروں نے اُس کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے مطابق نجی پاکستانی ایئرلائن کے ذریعے جانے والے مسافر کے سامان سے 152 گرام (آدھا پاؤ 27 گرام) چرس برآمد ہوئی، جس کو حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کردیا۔ گرفتار مسافر کی شناخت جلال خان کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ چرس سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا، جس کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button