NewsSports

پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز تاخیر کا شکار

افغان کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور کابل کے موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سری لنکا میں کھیلے جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز مؤخر کر دی گئی ہے۔ اب اسے سن 2022 میں پلان کیا جائے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے درخواست کی کہ تین ستمبر سے شروع ہونے والی پاک افغان کرکٹ سیریز کو سن دو ہزار بائیس تک ملتوی کر دیا جائے۔ اس سیریز کے سلسلے میں تینوں میچ سری لنکا کے جنوبی صوبے ہامبانتوتا میں کھیلے جانا تھے۔

قبل ازیں افغان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ یہ سیریز پروگرام کے مطابق کھیلی جائے گی جبکہ افغان قومی کرکٹ ٹیم نے طالبان کے قبضے کے بعد بھی کابل کے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افراتفری اور مسافر پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے افغان کرکٹ بورڈ نے پلان بی کے تحت منصوبہ بنایا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پہلے پاکستان جائیں گے، جہاں سے وہ  دبئی کے رستے سری لنکا جائیں گے۔

تاہم افغانستان کی موجودہ صورتحال اور سری لنکا میں کووڈ انیس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں افغان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کو مؤخر کرنے کی درخواست کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button