News

وزیراعظم عمران خان کارحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان

 | PM Imran Khan Speech TodayRehmatul-lil-Alameen (SAWW) Conference | 10 Oct 2021#ImranKhan
 | PM Imran Khan Speech TodayRehmatul-lil-Alameen (SAWW) Conference | 10 Oct 2021#ImranKhan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کردیا۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔  وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button