News

وزیراعظم عمران خان نے ملکی ہوائی اڈوں پر بڑھتے وی آئی پی پروٹوکول پر تشویش کا اظہار

Airport

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں پر بڑھتے وی آئی پی پروٹوکول پر اظہار تشویش پر وزیراعظم آفس نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

تمام متعلقہ وزارتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعے باضابطہ اور غیر رسمی طور پر پروٹوکول فراہم کیا جاتا ہے، یہ صورتحال ناصرف امتیازی ہے بلکہ وی آئی پی کلچر کے خلاف حکومتی پالیسی کے بھی خلاف ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری افسران اور دیگر نجی افراد کو غیر مجاز پروٹوکول دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، صرف ریاستی مہمان ، سینئر وزراء اور حکومت کی طرف سے مطلع کیے گئے وی آئی پیز کو پروٹوکول دیا جائے۔

وزیراعظم کے اس حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button