NewsSports

ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا

 چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب اسلام آباد کے ہوٹل میں طلب کی گئی ورلڈکپ اسکواڈ کی خفیہ میٹنگ صرف دس منٹ جاری رہی، میٹنگ میں محمد وسیم نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ورلڈکپ اسکواڈ تبدیل نہیں ہوگا، لہذا ڈریں نہیں۔

Pakistan T20 Squad

رپورٹ کے مطابق محمد وسیم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ دباؤ میں نہ آئیں اور کھل کر کھیلیں، میڈیا میں جو تبدیلی کی خبریں ہیں ان پر کان نہ دھریں۔

میٹنگ میں کپتان بابراعظم نے بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دیں، آپ کرسکتے ہیں اس لیے کرکے دکھائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی خفیہ میٹنگ طلب کی تھی، میٹنگ کا مقام اور وقت کھلاڑیوں کوآخری لمحات میں بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محمدوسیم کھلاڑیوں کو بریفنگ دے کراعتماد میں لینا چاہتے تھے، میٹنگ سے متعلق کھلاڑیوں کو گروپ میں ذکر نہ کرنےکی ہدایت دی گئیں تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پاور ہٹرزاعظم خان، صہیب مقصود اورخوشدل شاہ کی ناکامیوں کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے، جس کے باعث میگا ایونٹ کیلئےاعلان کردہ ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button