Uncategorized

واشنگٹن: امریکا نے کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا

Drone Attack

 امریکا نے کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا۔ حملے میں امریکی تنظیم کے امدادی کارکن سمیت خاندان کے دس افراد مارے گئے تھے۔

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ 29 اگست کے ڈرون حملے میں دہشتگرد نہیں عام شہری مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غلطی تھی اور وہ اس پر تہے دل سے معذرت خواہ ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 29 اگست کو کابل میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایک امدادی کارکن سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اس شخص کی کار کی آٹھ گھنٹوں تک نگرانی کی تھی اور ان کا خیال تھا کہ اس کا تعلق داعش سے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button