NewsSports

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کو ہونے والے نقصان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ چند روز میں نقصان کا تخمینہ لگائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بڑھے گا۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button