News

نواز شریف کی تیسری بار جعلی انٹری کردی گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تیسری بار جعلی انٹری کردی گئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی انٹریوں کا سلسلہ محکمہ صحت کے لیے درد سر بن گیا۔

نواز شریف کی تیسری بار کورونا ویکسین میں انٹری کردی گئی انہیں سائنو ویک کی ڈوز آج لگادی گئی، نواز شریف کو کل کین ازئنو کی سنگل ڈوز لگادی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے انٹری ڈیلیٹ کی گئی تھی کچھ ہی گھنٹے کے بعد دوبارہ سائنو ویک کی پہلی خوراک لگادی گئی۔

Vaccination of Nawaz Sharif

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی تیسری جعلی انٹری خیرپور ٹامے والی بہاولپور میں ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت عمران سکندر کا کہنا ہے کہ نارووال میں نواز شریف کی جعلی انٹری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عمران سکندر کے مطابق نواز شریف کی جعلی انٹری ناصر رؤف کی آئی ڈی سی کی گئیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ادھر نواز شریف کی جعلی انٹری کی خبر چلنے کے بعد محکمہ صحت نے ویب سائٹ سے انٹری کا ڈیٹا ہٹا دیا گیا، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق دوسری جعلی ڈوز کا کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نوازشریف کی پہلی ڈوز لگانے والے افراد کے خلاف محکمہ صحت اور ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی کام کر رہی ہے جس میں تین افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں سے دو افراد گرفتار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button