News

نائجیریا میں درجنوں مغوی طلبہ کی رہائی

نائجیریا میں حکام نے بتایا کہ تقریباً 70مغوی طلبہ کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔فوجی کارروائی کے دباؤ میں اغوا کاروں نے ان بچوں کو رہا کیا۔ انہیں دو ہفتے قبل زمفارا صوبے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

زمفارا کے گورنر بیلو ماٹا والے نے بتایا کہ اغواکاروں میں سے چند ایک کی مدد سے مغوی بچوں کو رہا کرانے میں کامیابی حاصل ہوئی، جو اُن کے مطابق، اپنی حرکتوں سے ‘تائب‘ ہوگئے تھے۔

ایک حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی رہائی کے بدلے میں کسی طرح کا زر تاوان ادا نہیں کیا گیا ہے۔

گورنر ماٹاوالے نے بتایا،”اغواکاروں میں سے چند ایک جو تائب ہو گئے تھے، کی مدد سے ہمیں یہ پتہ لگانے میں مدد ملی کہ بچوں کو اغوا کرنے کے بعد کہاں رکھا گیا ہے۔” انہوں نے مزید بتایا،”ہم اس پر مسلسل گزشتہ دس دن تک کارروائی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے تھے اور کل علی الصبح دو بجے کے قریب پولیس کمشنر نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اس مقام پر دھاوا بول دیا جہاں بچوں کو رکھا گیا تھا اور بچوں کو رہا کرا لیا گیا۔”

مقام میڈیا نے بچوں کی رہائی کے بعد ان کی تصویریں شائع کی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button