NewsWorld

میکسیکو میں زلزلے کے زبردست جھٹکے

Earthquake

میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں منگل کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکا کے زلزلہ پیمائی کے مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 تھی جس کے جھٹکے میکسیکو سٹی تک محسوس کیے گئے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ زلزلے کی شدت سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کے نظام کی معطلی کی بھی اطلاع ہے۔

   زلزلے کا مرکز سیاحتی مقام اکاپلکو کے پاس تھا تاہم وہاں سے تقریباً سوا دو سو کلو میٹر دور میکسیکو سٹی میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور علاقے کی عمارتیں لرز گئیں۔ زلزلے کی وجہ سے سب سے پہلے جس شخص کی موت کی اطلاعات ملی اس کا تعلق گویوکا سے بتایا جاتا ہے۔ حکام نے  مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ متاثرہ شخص پر ایک بجلی کا کھمبا گرا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

امریکا میں سونامی کی وارننگ دینے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور ایسے کسی خطرے کی توقع بھی نہیں ہے۔

 اکاپولکو کی میئر اڈیلہ رومن نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک کوئی بہت سنگین صورت حال کی اطلاع نہیں ہے اور ان کے علاقے میں کسی ہلاکت کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا، ” لوگ ذہنی تناؤ کا شکار اور اعصابی عارضے میں ضرور مبتلا ہیں۔ وہ کافی پریشان ہیں کیونکہ انہیں زبردست  جھٹکے لگے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’ بہت سے مقامات پر گیس لیک ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں اور بعض جگہوں پر زمین کے تودے کھسکنے اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔‘‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button