News

میجر راجہ عزیز بھٹی نشان حیدر کا 56 واں یوم شہادت

Major Aziz Bhatti

میجر راجہ عزیز بھٹی نشان حیدر کا 56 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ وہ 1928ء میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اور 1947ء میں آزادی سے قبل پاکستان منتقل ہوئے جہاں انہوں نے ضلع گجرات کے گائوں لادیاں میں سکونت اختیار کی۔

میجر راجہ عزیز بھٹی نے ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں لاہور کے قریب برکی کے مقام پر کمپنی کمانڈر کے طور پر اگلے مورچوں پر تعینات اپنی پلاٹون کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور دفاعی اہمیت کی حامل بی آر بی نہر کا بہادری سے دفاع کیا۔

دشمن کے ٹینکوں اور توپ خانے کی طرف سے مسلسل گولہ باری کے دوران انہوں نے اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ بی آر بی نہر کا دفاع جاری رکھا اور اسی دوران دشمن کا ایک گولہ لگنے سے شہادت کے رتبے پر سرفراز ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قوم میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید کی بہادری اور مثالی قیادت نے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا اور لاہور پر دشمن کا حملہ کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ان کی اس بہادری سے ہر قیمت پر پاکستان کے دفاع کے ہمارے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button