NewsWorld

ملا برادر نائب حکومتی سربراہ

افغانستان میں طالبان نے نئی ملکی حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے سربراہ ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا حسن اخوند ہوں گے۔ طالبان تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر اس عبوری حکومت کے نائب سربراہ ہوں گے

کابل سے منگل سات ستمبر کی شام موصولہ رپورٹوں کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نئی ملکی حکومت کی قیادت ملا حسن اخوند کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملا حسن اخوند ماضی میں طالبان تحریک کے بانی رہنما ملا محمد عمر کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ وہ طالبان کے دور اقتدار کے آخری برسوں میں بھی کابل میں ملکی حکومت کے سربراہ تھے۔

حسن اخوند کا نائب ملا عبدالغنی برادر کو بنایا گیا ہے، جو طالبان تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی ملکی حکومت میں شمولیت کے لیے تمام نامزدگیاں عبوری بنیادوں پر کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ عبوری دور کب تک جاری رہے گا اور آیا عبوری مدت کے اختتام پر ملک میں الیکشن بھی کرائے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button