NewsWorld

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں گرفتار

بولی وڈ کنگ، شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپا مارا تھا۔

اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بولی وڈ کے ایک بڑے اداکار کے بیٹے کو بھی اس معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

Shah Rukh Khan’s son Aryan arrested in drug case

جس کے بعد این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے ای ٹائمز کو تصدیق کی اور بتایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے عہدیداران نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کیا ہے۔

این سی بی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ‘ان سے تفتیش کی جارہی ہے’۔

تفتیش کاروں سے قریبی ایک ذرائع نے بتایا کہ آریان کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا لیکن شاید وہ منشیات رکھنے میں ملوث نہیں۔

یہ بھی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ آریان خان کو منشیات رکھنے کے کیس ہی میں گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

گزشتہ شب اے این آئی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘این سی بی نے ممبئی میں ایک کروز پر ہونے والی پارٹی پر چھاپا مار کر 10 افراد کو گرفتار کرلیا’۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button