News

سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل اسلام آباد پہنچ گئے

سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنما افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان اور سپین کے مابین گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو یورپی یونین کے پس منظر میں بھی گرمجوشی پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ سپین یورپی یونین میں پاکستان کے ساتھ تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار اور ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button