BusinessNews

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ کمی

 بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

 انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے سونے کی لین دین میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کی وجہ سے مانگ میں کمی رہی اور قیمت کم ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1742 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

معمول کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظرآئے اور پاکستان میں سونے کی مجموعی قیمت میں 370 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 28 ستمبر بروز منگل سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button