NewsWorld

سعودی عرب سے امریکی میزائل دفاعی نظام ہٹا لیا گیا

Missile system

امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام اور پیٹریاٹ بیٹریاں واپس بلوا لی ہیں۔ ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں سن دو ہزار انیس سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اسی فوجی اڈے پر یہ نظام نصب تھا۔ امریکا نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے، جب سعودی عرب کو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔ اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button