BusinessLife StyleNewsWorld

دبئی ایکسپو 2020ء عوام کے لیے کھول دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایکسپو 2020ء نامی بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے بعد اسے عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آئندہ برس مارچ تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش میں ایک سو نوے سے زائد ممالک کے نمائش کنندگان مختلف شعبہ جات میں نت نئی ٹیکنالوجیز پیش کریں گے۔

EXPO 2020

سات ارب ڈالر کی لاگت سے سجائے گئے اس میلے کو کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تقریب قرار دیا جارہا ہے۔ عرب دنیا میں ایکسپو دبئی اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔ دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ نے اپنے رکن ممالک سے متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سبب دبئی ایکسپو کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے باوجود جرمنی اس نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button