NewsWorld

حضرت محمد ﷺ کا متنازعہ خاکہ بنانے والے سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس حادثے میں ہلاک

سویڈن کے متنازعہ کارٹونسٹ لارس ولکس پیغمبر اسلام کا متنازعہ خاکہ بنانے کے بعد دھمکیوں کی وجہ سے سخت سکیورٹی حصار میں رہا کرتے تھے۔ اتوار کے روز ایک سڑک حادثے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

سویڈن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ متنازعہ کارٹونسٹ لارس ولکس کی اتوار کے روز ایک سڑ ک حادثے میں موت ہو گئی۔ حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان پر کسی طرح کا حملہ نہیں ہوا بلکہ حقیقتاً وہ ایک سڑک حادثے میں ہی ہلاک ہوئے ہیں۔

لارس ولکس نے سن 2007 میں پیغمبر اسلام کا ایک توہین آمیز خاکہ بنایا تھا۔ اس پر اسلامی دنیا کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر کیا گیا تھا اور چونکہ انہیں اس کے لیے موت کی دھمکی بھی ملی تھی اس لیے وہ پولیس کی سخت حفاظت میں زندگی بسر کرتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق لارس ولکس کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ اتوار کے روز دو پہر بعد جنوبی سویڈن کے مارکریڈ شہر کے پاس ای 4 شاہراہ پر پیش آیا جب وہ کار میں سفر کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر پہلے ایک ٹرک سڑک کو تقسیم کرنے والی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد اس کار سے ٹکراگیا، جس میں کارٹونسٹ ولکس اور اس ان کے دو محافظ پولیس اہلکارسفر کر رہے تھے۔

ایک مقامی اخبار نے کارٹونسٹ کی ایک ساتھی کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے اس معاملے میں کسی حملے سے انکار کیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس سڑک حادثے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے اور حکام اس حادثے کی اسی طرح سے تفتیش کر رہے ہیں

 جیسے کسی بھی سڑک حادثے کی کی جاتی ہے۔

مقامی پولیس افسر کیرینا پیرسن کا کہنا تھا، ”یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ جس شخص کی ہم حفاظت کرنا چاہتے تھے وہ اس سانحے میں اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button