News

جنید صفدر سے متعلق ‘جعلی’ خبر، (ن) لیگ کا ‘پی ٹی وی’ کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ ‘پینڈورا پیپرز’ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نام غلط طور پر شامل کرنے پر پارٹی، سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اپنے بیان کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر ‘جعلی رپورٹ’ کے ذریعے پروپیگنڈا کیا کہ جنید صفدر 5 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں شامل حکومتی ارکان سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ رپورٹ نشر کی گئی۔

Junaid Safdar and Maryam Nawaz

مریم اورنگزیب نے یہ خبر نشر پر پی ٹی وی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘جعلی خبروں کے بادشاہ عمران خان نے سرکاری ٹیلی ویژن کو اس جعلی خبر کو نشر کرنے کے لیے استعمال کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلا سے کہا جاچکا ہے کہ وہ ‘اس جعلی اور بےبنیاد خبر’ نشر کرنے پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

سابق وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے یہ خبر نشر کی وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔

انہوں نے اس حوالے سے ‘پیمرا’ سے فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button