NewsWorld

جسٹن ٹروڈو تیسری بار کینیڈا کے وزیراعظم

Justin Trudeau

اوٹاوا: کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انتخابی معرکہ جیت لیا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بن گئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔

تیزی سے شہرت کھوتے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں  مقررہ وقت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ وزیراعظم نے عوام سے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موزوں امیدوار چننے کی درخواست کی تھی۔

کینیڈا کی عوام نے قبل از انتخابات میں بھی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے حق میں فیصلہ دیا تاہم اس بار جسٹن ٹروڈو کو جیت کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑی اور پچھلی بار کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔

ادھر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور خوشحال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کرلیا ہے۔ ہم ان توقعات کو ضرور پورا کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button