NewsWorld

تیونس میں پہلی بارخاتون وزیراعظم

افریقی مسلمان ملک تیونس کے صدر نے پہلی بار خاتون کو وزیر اعظم کے عہدے پرتعینات کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر قیس سعید نے نئی وزیر اعظم نجلا ء بودن کو حکومت بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

تیونس کی نئی تعینات ہونے والی وزیر اعظم نجلاء بودن پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں اوروہ ورلڈ بینک میں کام کرچکی ہیں ۔

Najla Bouden Romdhane

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں صدر قیس سعید نے سابق وزیراعظم کو برطرف کرنے کے بعد پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا اور انتظامی اختیارات حاصل کر لیے تھے جس کے بعد ان پر اندرون ملک اور عالمی دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ نئی حکومت تشکیل دیں جبکہ اپوزیشن نے صدر کے اقدام کو بغاوت قرار دے کر مظاہروں کا آغاز کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button