NewsWorld

بھارت نے بحر ہند میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم لگا دیا

 اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت نے بحر ہند میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم لگا دیا ہے، پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ اپنے مکمل دفاع کا حق محفوظ رکھے گا

جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں منیراکرم نے کہا کہ بھارت نے بحر ہند کو بھی ایٹمی بنا دیا ہے اور بحر ہند میں بھی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تعینات کر دیا ہے، وہ ریاستیں جو بھارت کو ہتھیاروں کے یہ جدید ترین نظام مہیا کرتی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت کے 70 فیصد ہتھیار اور افواج پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔

Anti-ballistic missile

منیر اکرم نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام اور اپنی 200 ملین مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں پائیدار امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button