NewsWorld

بھارتی خفیہ ایجنسی را’ کا نیٹ ورک بے نقاب

RAW

 سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بےنقاب کر دیا اور انکشاف کیا را نے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھیجا تھا،را اب بھی پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک سابق ایجنٹ نے بےنقاب کر دیا، بھارتی چینل پر را کے ایک ایجنٹ ڈینیئل نے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ میں نے پاکستان میں را کی طرف سےجاسوسی کی اورپکڑا گیا۔

ڈینیئل نے انکشاف کیا کہ را نے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھیجا تھا، جاسوسی کیلئے لوگ صرف بھارت بھیجتاہے پاکستان ایسانہیں کرتا۔

راایجنٹ نے بتایا کہ بھارت کیلئےجاسوسی پرپاکستان میں 4 سال قید کاٹی، پاکستان کی قیدمیں بھارتی باشندہ راجو بھی ’را‘ کا ایجنٹ ہے۔

ڈینیئل کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر بھارتی حکومت نے 15 ہزار دے کر فارغ کردیا ، را اب بھی پاکستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button