News

بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے برطانیہ کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ دہکانے پر مجبور ہو گیا۔

thermal power plant

 گیس کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر برطانیہ نے کوئلے کا پاور پلانٹ چلانے کا فیصلہ کر لیا، نیشنل گرڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بجلی کی ضرورت پوری کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے 2024 کے بعد کوئلے کا استعمال مستقل ترک کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم اپنے ہدف تک بڑھنے سے قبل ہی اسے کوئلے کا پاور پلانٹ چلانا پڑ گیا۔ گرم، ساکت اور پت جھڑ کے موسم کی وجہ سے وِنڈ فارمز درکار بجلی پیدا نہیں کر سکتے، جب کہ گیس کی قیمتیں بھی اتنی بڑھ گئی ہیں کہ برطانیہ اس پر انحصار نہیں کر سکتا۔

نیشنل گرڈ نے اس صورت حال میں تصدیق کی ہے کہ کوئلے کا پلانٹ چلایا گیا ہے جس سے قومی بجلی کے 3 فی صد کی فراہمی شروع ہو گئی ہے، اس کے لیے ویسٹ برٹن اے کا پلانٹ چلایا گیا ہے جسے اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا تھا۔

گزشتہ برس کوئلے کی بجلی کا ملک کی مجموعی بجلی میں حصہ 1.6 فی صد تھا، جو کہ پانچ سال قبل 25 فی صد تھا، برطانوی حکومت اور نیشنل گرڈ دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2024 تک کاربن اخراج ختم کرنے کے لیے کوئلے کی بجلی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

coal

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button