News

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

Shah Rukh Khan

کنگ خان کے لاکھوں مداحوں کو ہمیشہ سے ہی اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ کب سینما میں شاہ رخ خان کی فلم نظر آئے تاہم گزشتہ 3 سالوں سے کنگ خان بالی ووڈ سے دور رہے ہیں اور اب مداحوں کو اداکار کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے سالوں تک بڑے پردے پر راج کرنے والے کنگ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر حکمرانی کا سوچ رہے ہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں شاہ رخ خان خود موجود تھے، اس اشتہار پر کرن جوہر نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف ہوگا، شاہ رخ خان نے کرن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستوں‘ بس پھر کیا تھا ٹوئٹر پر کنگ خان کا ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں نے کہنا شروع کردیا کہ شاہ رخ ویب سیریز کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ڈزنی کے ساتھ ایک ویب سیریز بھی سائن کی ہے تاہم تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button