News

بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسین شروع کرنیکا فیصلہ

 حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب 12 سال سے زائد عمر والے بچے بھی انسداد کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ بچوں کو ویکسین دینا آسان ہو۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button