NewsWorld

ایتھوپیا میں کم از کم 120 شہریوں کا قتل عام

Ethiopia

مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے حکام تیگرائی کے باغی فوجیوں کی جانب سے مبینہ قتل عام کی اطلاعات دے رہے ہیں۔ ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا کے ڈاکٹروں کے مطابق چینا نامی ایک گاؤں سے کم از کم ایک سو پچیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کسانوں کے خاندان کے افراد، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد رواں ماہ کے آغاز میں اُس وقت باغی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے، جب وہ اس علاقے میں مختصر وقت کے لیے موجود تھے۔ اب یہ علاقہ ایک بار پھر ملکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ تاہم تیگرائی باغیوں کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button