NewsSports

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

Inam butt

روم: پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اٹلی میں جاری بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرادیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ ترکش حریف سے سے ہوا، جس میں سابق عالمی چیمپئن نے ترکی کے پہلوان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے شکست دی۔

اس سے پہلے پری کوارٹر فائنل میں قومی ریسلر نے دبنگ انٹری ڈالتے ہوئے بلکہ برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے یونانی پہلوان کو ہرایا تھا۔

World beach wrestling

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button