NewsWorld

افغانستان کو پاکستان اور چین کی جانب سے انسانی امداد

حکومت پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل ضروری امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ چین نے بھی انسانی بنیاد پر افغان عوام کو تین کروڑ ڈالر کی فوری امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سی 130 طیاروں کے ذریعہ امدادی سامان افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے اور فوری امدادی اشیاء کی ہوائی جہاز کے ذریعہ روانگی کے بعد مزید امدادی سامان زمینی راستے سے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان نے امداد بھیجنے کا یہ اعلان افغانستان میں طالبان کی طرف سے عبوری حکومت کے اعلان کے ایک روز بعد کیا۔

افغانستان ایک عرصے سے شدید اقتصادی بحران سے دو چار ہے اور حالیہ مہینوں میں یہ صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔ گوکہ قطر سے تقریباً روزانہ ہی طیاروں کے ذریعہ امدادی سامان افغانستان پہنچایا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود افغان عوام کو بڑے پیمانے پر خوراک اور ادویات کی فوری ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button