NewsSports

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ:خواتین کو کرکٹ کی اجازت نہ ملی تو افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

Afghan Cricket

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر طالبان کی حکومت نے خواتین کو اس کھیل سے دور رکھا تو وہ افغانستان کے ساتھ ایک طے شدہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

حال ہی میں طالبان کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ انھیں لگتا ہے خواتین کے لیے کرکٹ کھیلنا ’ضروری نہیں‘ اور یہ اسلام کے خلاف ہوگا اگر کسی حالت میں ان کا چہرہ اور جسم ڈھکا ہوا نہ ہو۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’عالمی سطح پر خواتین کی کرکٹ کی گروتھ کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔ ہمارا ویژن ہے کہ یہ کھیل سب کے لیے ہونا چاہیے اور ہم اس کھیل کو خواتین کے لیے برابری کی سطح پر لانا چاہتے ہیں۔‘

’اگر افغانستان میں خواتین کی کرکٹ کو حمایت نہ ملنے کی حالیہ اطلاعات صحیح ثابت ہوتی ہیں تو کرکٹ آسٹریلیا کے پاس اس کے سوا کوئی متبادل نہیں ہوگا کہ وہ افغانستان کی میزبانی اس ٹیسٹ میچ کے لیے نہیں کریں گے جو ہوبارٹ میں کھیلا جانا ہے۔‘

شیڈول کے مطابق آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ نومبر 27 کو کھیلنا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button